فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا، بین سٹوکس قیادت کریں گے

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے انگلینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا، انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین سٹوکس کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلش اسکواڈ میں جیک بال ، ڈینی برگز ، برائیڈن کارس، زیک کرلیا ، بین ڈکٹ ، لوئس گریگری ، ٹام ہیم ، ول جیکس ، ڈین لارنس ,ثاقب محمود , ڈیوڈ مالن ، کریگ اورٹن ، میٹ پارکنسن ، ڈیوڈ پین , فل سالٹ جان سمپسن اور جیمزونس شامل ہیں ۔ادھر رخصت پرگئے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے انگلش اسکواڈ کو جوائن کرلیا ۔

پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شاداب خان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،صہیب مقصود ، عثمان قادر ،سرفراز احمد  شامل ہیں ۔عبداللہ شفیق، آغا سلمان ،محمد حسنین ،محمد نواز ، سعود شکیل بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ۔