دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔فائل فوٹو
دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔فائل فوٹو

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریزکا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں گزشتہ روز نوٹنگھم پہنچ گئیں تھیں جہاں انہوں نے آج فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں شرجیل خان، محمد حفیظ، اعظم خان، ارشد اقبال، محمد حسنین اور عماد وسیم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہونگی جو ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں تھے۔دوسری جانب انگلینڈ کے فرسٹ چوائس کھلاڑی بھی دوبارہ ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔