گورننگ بورڈ آج اس معاملے پر غور کرے گا۔فائل فوٹو
گورننگ بورڈ آج اس معاملے پر غور کرے گا۔فائل فوٹو

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔وہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔کرکٹ بورڈ کا اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ آج اس معاملے پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔