تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کا استعفیٰ آسٹریلوی کرکٹ کیلیے بڑا دھچکا ہے۔فائل فوٹو
تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کا استعفیٰ آسٹریلوی کرکٹ کیلیے بڑا دھچکا ہے۔فائل فوٹو

نازیبا میسجز بھیجنے کا اعتراف۔ آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مستعفیٰ

سڈنی: خاتون کو نازیبا میسجز بھیجنے کا اعتراف کرتےہوئے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے ۔

ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے اور مستعفی ہونے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ،  ٹم پین نے نازیبا میسجز بھیجنے سے متعلق اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن یہ میرے اور میرے اہلخانہ  کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

2017 میں  کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو  بھیجے جانے والے غیراخلاقی میسجز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے شان شایان نہیں تھے ، میں اپنی بیوی ، فیمیل اورٹیم  سے ہر پریشانی کے لئے معافی مانگتا ہوں ، میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر بھی شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں ۔

دوسری جانب تاریخی ایشز سیریز سے قبل ٹم پین کا استعفیٰ آسٹریلوی کرکٹ کیلیے بڑا دھچکا ہے ، بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ۔

واضح رہے کہ ٹم پین نے اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔