میں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا ہے۔فائل فوٹو
میں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا ہے۔فائل فوٹو

مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دیدیا

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور ہیڈ آف کرکٹ انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے کرلیا ہے،استعفیٰ دینے کے بعد مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے پر دکھ ہورہا ہے جبکہ میں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بطور ہیڈ کوچ بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔