نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا کیاجاسکتاہے۔فائل فوٹو
نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا کیاجاسکتاہے۔فائل فوٹو

منصور اخترکو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا گیا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اخترکو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر مینجر اسٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ آپ پرالزامات کے حوالےسے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاہے اورفکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا گیا ہے، تاہم اگر مستقبل میں اس حوالےسے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا کیاجاسکتاہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر2019 میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹرعمراکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایاگیا تھا،بیرون ملک مقیم منصوراختراس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمراکمل نے حصہ لیاتھا۔

عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پراکسایا گیا تھا۔