سیاحوں کو ساحل پر جانے سے روک دیا گیا (فائل فوٹو)
سیاحوں کو ساحل پر جانے سے روک دیا گیا (فائل فوٹو)

مصری ساحل  پر شارک کے حملے میں 2 سیاح خواتین ہلاک

قاہرہ : مصر کے بحیرہ احمر میں تفریح کی غرض سے آنے والی دو سیاح خواتین پر شارک نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق مصر میں 2 سیاح خواتین کو شارک نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا تاہم دونوں خواتین دوران علاج دم توڑ گئیں۔

مصر کے ساحل حشیش میں شارک کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی عمریں 68 اور 36 سال ہے جن کا تعلق بالترتیب آسٹریا اور رومانیہ سے ہے۔ سیاحوں کو ساحل جانے سے روک دیا گیا اور تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس علاقے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔