ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو شکست دی۔فائل فوٹو
ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو شکست دی۔فائل فوٹو

ہانگ کانگ نے ایشیاکپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

دبئی: ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیکر ایشیاکپ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمان میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محض 19.3 اوورز میں 147 رنز بناسکی، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اورہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیت کے ساتھ ہی ہانگ کانگ نے براہ راست ایشیا کپ کیلیے بھی کوالیفائی کرلیا،میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم 4 چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ہانگ کانگ نے تینوں میچز جیتے، اسی طرح کویت نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور 4 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر رہا،ہانگ کانگ ایشیا کپ کے گروپ اے میں 31 اگست کو بھارت جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔