ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی :ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے  پاکستان کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پاکستان  نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔اننگز کے 10ویں اوور میں بھارتی ٹیم 53 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ایک کے ہی مجموعے پر تجربہ کار ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ ہوا جس کے بعد انہوں نے کپتان روہیت شرما کے ہمراہ 49 رنز کی شراکت بنائی۔

50 کے مجموعے پر محمد نواز نے 12 رنز بنانے والے روہیت شرما جبکہ 53 پر 35 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو کیچ آؤٹ کروایا۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔

محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ابتدائی پانچوں کھلاڑی شاٹ گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کے ہارڈ ہٹرز کی بھی ایک نہ چلنے دی آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے تو محمد نواز ایک رن بنا کر کٹ مارتے ہوئے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 128 کے مجموعے پر شاداب خان 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز ڈھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رؤف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا جہاں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا نے بھی 3 اہم وکٹیں لے کر پاکستانی بولنگ لائن کو نقصان پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔:

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔