فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ہاکی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق 5رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپئن کلیم اللہ خان ہوں گے ۔

دیگر ممبران میں اولمپئن ناصرعلی، اولمپئن رحیم خان، لئیق لاشاری اور اولمپئن شکیل عباسی شامل ہیں،سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔