پانچواں ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ تین جب کہ ڈیوڈ ویلی اور کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران کافی مثبت چیزیں ہوئی ہیں، ہمارا مڈل آرڈر اچھی بلے بازی کر رہا ہے۔