طیارے میں بیٹھے مسافر کو گولی کیسے لگی ؟ تحقیقات شروع

رنگون(اُمت نیوز)طیارے میں بیٹھا مسافر نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،میانمار میں مقامی پرواز کے دوران ایک گولی طیارے کو چیرتی ہوئی اندر بیٹھے ایک مسافر کو جا لگی جس سے 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اندرون ملک پرواز کے دوران جب طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ تو نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی مسافر کو جا لگی جس سےنوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

 

حکام کے مطابق گولی طیارے کے اس سمت سے داخل ہوئی جہاں مسافر بیٹھا ہوا تھا۔ گولی 27 سالہ نوجوان کے کان اور گردن کے درمیان لگی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولی کہاں سے چلائی گئی تھی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور نہایت حیران کر دینے والا واقعہ ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔