سہ فریقی سیریز،پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے زریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رات گئے لاہور ایئرپورٹ پہنچی، قومی اسکواڈ غیر ملکی پرواز کے زریعے سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گا۔
اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔