عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، کتنے ماہ تک سعودی عرب میں قیام کر سکتے ہیں؟

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی ہے۔

سعودی وزیر حج نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نسک Nusuk پلیٹ فارم‘ کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے،

پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا، اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی۔