چیف سلیکٹر نے ورلڈ کپ جیتنے کا نسخہ بتا دیا

لاہور( اُمت نیوز)قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے جو ٹیم منتخب کر کے دی ہے اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نیچے اچھی ہٹنگ کرتے رہے ہیں، لیکن بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مڈل میں بیٹرز وکٹ کو زیادہ ویلیو دیتے ہیں۔