پاک بھارت میچ میں مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکرآن فیلڈ امپائر ہوں گے۔فائل فوٹو
پاک بھارت میچ میں مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکرآن فیلڈ امپائر ہوں گے۔فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے آفیشلزکا اعلان

دبئی:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے آفیشلزکا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کے فرسٹ راﺅنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیاہے ، سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 ایمپائرز فرائض انجام دیں گے جن میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا بھی شامل ہیں ۔

ورلڈ کپ کے دوران میچ ریفریز کے فرائض اینڈریو پائی کرافٹ ، کرسٹوفر براڈ، ڈیوڈ بون ، اور رنجن مدوگا لے کے سپرد کیے گئے ہیں ۔ ایمپائرز کے پینل میں احسن رضا، علیم ڈار، ایڈرین ہولڈ سٹاک ، کرسٹوفر براﺅن ، کرسٹوفر گیفانی، جوئل ولسن، کمارا دھرم سینا، لینگٹن روسری، ماریس ایراسمس ، مائیکل گف ، نتن مینن ، پال ریفل، پال ولسن، رچرڈ ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹلبرو، روڈنی ٹکر شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جب کہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکرآن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔