بنگلہ دیش کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا پائی ۔فائل فوٹو
بنگلہ دیش کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا پائی ۔فائل فوٹو

سہ ملکی سیریز۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ:قومی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے آج پہلے میچ  میں بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دیدی ، میچ جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے پاور پلے میں 50 رنزکرنا چاہتے تھے ۔

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز میں میزبان ملک ، پاکستان اور بنگلہ دیش مقابل ہیں ،پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر قومی  ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر  167 رنز بنائے ۔

محمد رضوان  50 گیندوں پر78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، بابراعظم نے 25 گیندوں پر 22،شان مسعود نے  22 گیندوں پر 31 رنز بنائے ۔ حیدرعلی نے 6 ،افتخار احمد نے 13،آصف علی نے 4  سکور بنائے ۔ محمد نواز 5  گیندوں پر 8  سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

167 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا پائی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 ،محمد نواز نے 2  جبکہ  شاہنواز دھانی ، حارث رؤف  اور  شاداب خان  نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔