فاسٹ بولر محمد عامر زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر برہم

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستانی کرکٹر محمد عامر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر برہم ہوگئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ ٹیم کی سلیکشن خراب ہے، اب اس چیز کی ذمہ داری کون لے گا۔
محمد عامر نے چیئرمین پی سی سی اور چیف سلیکٹر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔