حارث رؤف نے چھٹےاوورکی پانچویں گیند باؤنسر ماری۔فائل فوٹو
حارث رؤف نے چھٹےاوورکی پانچویں گیند باؤنسر ماری۔فائل فوٹو

حارث رؤف کا بائونسر سے حملہ،ںنیدر لینڈز کا بیٹر زخمی

پرتھ:قومی ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف کے باؤنسرسے نیدر لینڈز کے بیٹر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ کے واکا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کیلئے آئے اور اوورکی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔گیند اتنی تیز تھی کہ ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپراور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طورپرمعالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھرکچھ دیرکی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکرگراؤنڈ سے باہرچلے گئے۔