پاکستان کو دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے، شکست پر مایوسی ہوئی ،سیمی

اسلام آباد(اُمت نیوز)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی ہے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نظر نہیں آئے، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کر سکے تھے، کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی، اُمید ہے بابر جلد کم بیک کرے گا۔
سابق کپتان ویسٹ انڈیز نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہا ہوں، پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔