نیدر لینڈ کیخلاف فتح کے بعد محمد رضوان کاپاکستانی عوام کیلئے پیغام

پرتھ(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ہمارے گزشتہ دو میچ بہت تکلیف دہ تھے۔


محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے۔