شاہد آفریدی کی بچے کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ایک بچے کو دلچپسپ انداز میں آٹو گراف دے رہے ہیں
شاہد آفریدی کی بچے کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک بچے سے تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔
سابق کپتان کی ایک صحت مند بچے سے ملاقات ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ شاہد آفریدی سے آٹو گراف لینے کیلئے اپنی شرٹ لے کر آتا ہے، مگر آفریدی اس کے پیٹ کو چھوتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟ اتنا موٹا کیسے ہے؟ اس کو کم کرنا پڑے گا آپ کو۔
شاہد آفریدی بچے سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے تمہارے پیٹ پر دستخط کرنا ہے، جس کے بعد وہ بچے کے پیٹ پر اپنا دستخط بھی کردیتے ہیں، تاہم بعد میں وہ بچے کی شرٹ پر بھی اپنا آٹو گراف دے دیتے ہیں۔