'ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہیں،فائل فوٹو
'ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے بہت پُرجوش ہیں،فائل فوٹو

آج کی اننگز میری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بہترین اننگز ہے، شاداب خان

آسٹریلیا(اُمت نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج کی اننگز میری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔
ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے، شاداب نے22 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔
میچ جیتنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف آسان پلان بنایا تھا، کوئی خاص حکمت عملی نہیں بنائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی جیت بہت اہم تھی جیت، جیت ہوتی ہے، دوسری ٹیموں کے نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ نواز اور افتخار کی پاٹنرشپ بہت اہم تھی، بنگلادیش کے خلاف میچ میں کنڈیشن دیکھ کر پلان بنائیں گے۔