بابر اعظم زیادہ پریشر نہ لیں، اپنی کرکٹ کھیلیں، شیونرائن چند رپال

سڈنی (اُمت نیوز)سابق ویسٹ انڈین کرکٹر شیونرائن چندرپال نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس بیٹر قرار دے دیا ہے۔

سڈنی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیونرائن چندرپال نے کہا کہ بابر اعظم نے ہر طرح کی کنڈیشنز میں معیاری بیٹنگ کی، وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا میرا نہیں خیال کہ بابر اعظم مشکلات کا شکار ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں آپ کبھی رنز کرتے ہیں، کبھی نہیں کرپاتے، ٹی ٹوئنٹی میں ضروری ہے کہ آپ پریشر سے آزاد ہوکر سوچیں

چندرپال نے کہا کہ بابر اعظم سے یہ ہی کہوں گا کہ خود پر زیادہ پریشر نہ لیں، اپنی کرکٹ کھیلیں، خراب پرفارمنس کا نہ سوچیں، صرف اچھی کارکردگی ذہن میں رکھیں، جب رنز نہ ہوں تو وہ وقت ذہن میں لائیں جب خوب رنز  کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ثابت ہوگیا کہ چھوٹی ٹیمیں اب کافی بہتر ہوگئی ہیں، اب کسی بھی ٹیم کیخلاف آپ مقابلہ آسان نہیں لے سکتے ہیں

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فارم کے ساتھ ساتھ قسمت بھی کردار ادا کرتی ہے، پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی تو قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے۔