بسمہ معروف ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

لاہور(اُمت نیوز)کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئیں، بسمہ معروف کل پاکستان کی سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔
بسمہ معروف سابق کپتان ثنا میر کو پیچھے چھوڑ دیں گی، ثنا میر 120 میچز کے ساتھ سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے والی ویمن کرکٹر ہیں۔
بسمہ معروف کل آئرلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا 121 واں ون ڈے میچ کھیلیں گی۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔
بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، فیملی اور اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ثنا میر کی قیادت میں بہت کرکٹ کھیلی وہ انسپائریشن ہیں۔
بسمہ معروف نے کہا کہ کل کا میچ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، آئی سی سی چیمپئن شپ کے لیے تمام پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔