بابراعظم اور رضوان نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بہترین آغازفراہم کیا۔فائل فوٹو
بابراعظم اور رضوان نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بہترین آغازفراہم کیا۔فائل فوٹو

بابر اور رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

سڈنی:ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اور رضوان نے اہم اعزازاپنے نام کرلیا،  محمد رضوان اور  بابراعظم  ورلڈ کپ کےدوران تیسری بار مجموعی طور پر سینچری اسکور کرنے والی جوڑی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اوپننگ جوڑی بابراعظم اور رضوان نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بہترین آغازفراہم کیا ہے ، بابراور رضوان نے سیمی فائنل میں 105رنزکی پارٹنرشپ قائم کی ، اور وہ ایسا ورلڈ کپ میں تیسری بار کر چکے ہیں ۔