راجیو گاندھی قتل مجرم رہا
سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں قتل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

راجیو گاندھی قتل کے تمام 6 مجرم31سال بعد رہا

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کے تمام 6 مجرموں کو31سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے تازہ فیصلے میں خاتون نالینی کے علاوہ سری ہرن، سنتھن، مروگن، رابرٹ پیاس اور آر پی روی چندرن کو رہا کرنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کا جیل میں برتاؤ کافی اچھا تھا۔ ان سب نے دوران قید تعلیم جاری رکھی، ڈگریاں لیں، کتابیں لکھیں اور سماجی خدمات انجام دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے مئی میں راجیو گاندھی قتل کے مجرم پیراریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا، تامل ناڈو حکومت نے بھی مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گانگریس نے عدالتی حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تمام افراد 30 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید رہے، 1998 میں ان افراد کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں قتل کیا گیا تھا۔