اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(امت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا دن منفی رہا۔ سونا اور ڈالر مہنگا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کم ہوکر 39802 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 839 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 25 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 8.5 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں آج  ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا ۔

ڈالر مہنگا

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 226 روپے 37 پیسے پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 235 روپے 50 پیسے ہے

سونے کے دام میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگیا ۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے