مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو

کراچی بلدیاتی انتخابات، 229 نشستوں کے حتمی نتائج مکمل

کراچی،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کراچی کی 229 نشستوں کے حتمی نتائج مکمل کرلیے، پاکستان پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔6 نشستوں پر چیف الیکشن کمیشنرکے نوٹس کے باعث نتائج روک لیے گئے ہیں۔

 

ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 91، جماعت اسلامی کو 85 اور پی ٹی آئی کو 42 نشستیں ملی ہیں۔

مسلم لیگ نون کو7، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو دو، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو ایک اور آزاد امیدوار کو بھی ایک نشست ملی ہے۔

کامیاب امیدواران کا نوٹیفیکشن ایک دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے، نوٹیفکiشن کے اجرا کے بعد کامیاب امیدواروں کی حلف برداری ہوگی۔

نوٹیفکشن کے اجرا کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں کا تعین اور خالی نشستوں پر الیکشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد ٹاؤن چیئرمینز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضع رہے امیدواروں کے انتقال کے باعث 11 نشستوں پرانتخابات نہیں ہوئے تھے۔