9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی
9 مئی کے واقعات سے قبل ہی خاموشی اختیار کر لی تھی- اب بھانجے شیخ راشد سمیت روپوش ہیں- نامعلوم مقام سے چھاپہ مار کارروائیوں کیخلاف دہائی

ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا،شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، اگر نوٹس دینے آئے تھے تو نوٹس ویسے بھی دیا جاسکتا تھا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ان کا دماغ خراب ہے، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، ان کو سپریم کورٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے، یہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے پتا ہے ان کے بیلٹ باکس سے کیا نکلنا ہے لیکن میں شیئر نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے ذلیل و رسوا ہونا ہے، رسوائی ان کا مقدر ہے، عمران خان نے کل کی تقریر میں کہا میں سب کو معاف کرتا ہوں.