رائیلی روسو کی تابڑ توڑ بلے بازی،پشاور زلمی کو4 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی ( اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے میچ میںملتان سلطان نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہدف کے تعاقب میں ملتان نے مطلوبہ ہدف 5 گیند قبل حاصل کرلیا ہے۔
ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود نے 5 رنز، محمد رضوان نے 7، رولی روسو نے 121 اور کیرن پولارڈ نے 52، ٹم ڈیوڈ نے 2، خوشدل شاہ18 رنز بناکر آئوٹ ہوئے  ۔
ناٹ آئوٹ رہنے والے کھلاڑیوں میں انور علی اور اُسامہ میر ہیں۔ انور علی 24جبکہ اسامہ میر نے 10ر نز اسکور کیے
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور ز میں 242 رنز بنائے تھے اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے
پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سیم ایوب تھے جنہوں 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 144 رنز کے اسکور پر پشاور زلمی کی دوسری وکٹ گری جب بابر اعظم 73 بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے ۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی روومین پاول جنہوںنے 2 رنز اسکور کیے۔173 رنز کے اسکور پر چوتھی وکٹ گری جب محمد حارث عباس آفریدی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ حسیب اللہ خان7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ٹام کوہلر کیڈمور38رنز آئوٹ ہوئے تھے
وہاب ریاض 7اورعظمت اللہ عمر زئی 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے
عباس آفریدی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اوراسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی