محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی،فائل فوٹو
محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی،فائل فوٹو

پی ایس ایل8،پشاور زلمی کا یونائیٹڈ کو 180 رنز کا ہدف

راولپنڈی :پی ایس ایل8  کے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ 180 رنز کا ہدف دیدیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز پارٹنرشپ قائم کی تاہم لنکن بلےباز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔