کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 198 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگزنے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کئے

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور محمد اخلاق نے کیا، تاہم 9 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی دلبر حسین کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد اخلاق اور طیب طاہر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا 79کے مجموعی اسکور پر طیب طاہر 23 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

محمد اخلاق نے 36 گیندوں پر 51رنز بنائے ۔کپتان عماد وسیم بھی 31 گیندوں پر 45رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔بین کٹنگ نے 14 گیندوں پر 33رنز کی اننگز کھیلی

لاہور قلندرز کی طرف سے حارث رؤف ،زمان خان اور حسین طلعت نے 2-2 وکٹیں لیں ، ایک وکٹ دلبر حسین کے حصے میں آئی

کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ کپتانی   ڈیوڈ ویسا کرررہے ہیں۔