شاداب کو کپتان بنانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نائب کپتان شاداب خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنانے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے شاداب خان کو کپتان بنانےپر خوش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کو سراہا اور لکھا کہ بورڈ کی جانب سے سینیئرز کھلاڑیوں کو آرام دینا اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت شاداب خان کو کپتانی کا موقع فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کھیل کے میدان میں خود کو ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔