لاہور میں کشیدہ صورت حال پر 4ٹیموں کے ٹریننگ سیشن منسوخ

لاہور(امت نیوز)لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کےباعث حالات کشیدہ ہونے پر قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول چار ٹیموں کے ٹریننگ سیشن منسوخ کردیئے گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملطان سلطانز کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا تھا جسے  کشیدہ حالات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کل سے پی ایس ایل پلے مرحلے کا آغاز ہوگا، پہلا پلے آف لاہور قلندرز اور ملطان سلطانز کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔