ٹی 20 سیریز، بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو کلین سوئپ کردیا

میرپور ( اُمت نیوز) ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کوبنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیاہے۔
میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نےمقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر 158رنز بنائے، لٹن داس 73 رنز بناکر نمایاں رہے
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، تنویر اسلام ، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
159 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملان 53 اور جوز بٹلر نے 40 رنزبنائے۔
بنگلہ دیش نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 6 وکٹوں اور دوسرا 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا،