پی ایس ایل کوالیفائرراؤنڈ: آج قلندرز اور سلطانز آمنے سامنے

لاہور(امت اسپورٹس )  پاکستان سپر لیگ 8 (پی ایس ایل) کے کوالیفائر راؤنڈ میں آج (بدھ) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ آج کے میچ کا فاتح PSL-8 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دریں اثناء پشاور زلمی ک مقابلہ اسی مقام پر جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ اس میچ کا فاتح آج کے فاتح کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔