لیجنڈز لیگ کرکٹ ،شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

قطر(اُمت نیوز)لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں کے شکست دیکر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ اپنے نام کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔
بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے سپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ 2روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی اور اب سسر شاہد آفریدی کی ٹیم نے بھی آج ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔