ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں

مکہ (نیٹ نیوز) سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بغیر بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے والدین، بہن اور بہنوئی کے ساتھ سعودی عرب سے چند تصاویر فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

تصاویر میں ثانیہ کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ حرم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ کے لیے ان کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں اور دوستوں کی جانب سے بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تاہم کئی صارفین شعیب کی عدم موجودگی پر پریشان تھے اور ثانیہ سے کئی سوالات پوچھے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کی الوداعی پارٹی میں شرکت نہیں کی تھی۔