فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اورافغانستان کے درمیان پہلاٹی 20 آج کھیلا جائے گا

شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر ،زمان خان اور احسان اللہ ڈیبیو کریں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں، ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔

پاک افغان سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاک افغان ٹی20 میچز کی سیریز کیلیے ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور راشد خان نے شرکت کی، سیریز کیلیے پیش کی گئی ٹرافی افغان فن و ثقافت اور کاریگری کا شاہکار ہے جسے ہاتھ سے تیار کیے گئے قالین سے بنایا گیا ہے۔