پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

 

شارجہ(اُمت نیوز)افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔
افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
پاکستان کی ٹیم صائم ایوب ،محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر،شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ)، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان، احسان اللہ شامل ہیں