افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستان کی آدھی ٹیم آئوٹ

شارجہ(اُمت نیوز)شارجہ میں کھیلے جا رہےپہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
صائم ایوب17، محمد حارث6، طیب طاہر16، اعظم خان اورعبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔