نوجوان کرکٹرز پریشر میں آ کر نروس ہوگئے، شاداب خان

شارجہ (اُمت نیوز) قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 میں نوجوان کرکٹرز پریشر میں آ کر نروس ہوگئےتھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، پریشر میں آکر نروس ہو گئے جس کی وجہ سے پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے ہم بلکل ٹھیک تھے البتہ ہار تسلیم کرتے ہیں اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، احسان اللہ، زمان خان اور عماد وسیم کی واپسی مثبت رہی۔
واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو کسی بھی انٹرنیشنل میں شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی20 میں 26 مارچ کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔