مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو

کراچی کے 16 ٹاؤن چیئرمینز بلامقابلہ منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے 16 ٹاؤن چیئرمینز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ، جماعت اسلامی کے 6 ، تحریک انصاف کے 2 اور پی پی کے 8 چیئرمینز الیکشن کمیشن نے کامیاب قرار دے دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (ایم ایم سیز) میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں 16 ٹی ایم سیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ملیر کے تینوں ٹاؤنز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں پیپلزپارٹی کے طارق عزیزچیئرمین جبکہ جام محمد جوکھیو،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ملیرمیں جان محمد بلوچ چئیرمین جبکہ سید مزمل شاہ وائس چیئرمین،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری میں نذیراحمد چئیرمین،محمد رفیق داود جت بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ضلع کورنگی کی 4 میں سے 3 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لانڈھی میں جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان چیئرمین اورمحمد عمران وائس چئیرمین اورٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل میں تحریک انصاف کے گوہرعلی خٹک چیئرمین جبکہ طارق محمود وائس چیئرمین اورٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی میں جماعت اسلامی کے ظفراحمد چئیرمین جبکہ فیصل باسط وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ضلع جنوبی کی دونوں ٹی ایم سیز،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدرمیں تحریک انصاف کے منصوراحمد چیئرمین اورمحمد ریحان جوپی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوارتھے وائس چیئرمین اسی طرح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاری میں پیپلزپارٹی کے عبدالناصربلوچ چیئرمین اورمحمد اقبال ہنگورو وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ضلع غربی کی 3 میں سے ایک ٹی ایم سی منگو پیرمیں پیپلزپارٹی کے نوازعلی بروہی چیئرمین اورمحمد عارف وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ضلع وسطی کی 5 میں سے 4 ٹی ایم سیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی کے عاطف علی خان چیئرمین اورسید ضیا الدین احمد وائس چیئرمین،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ میں نصرت اللہ چیئرمین اورمحمد الیاس وائس چیئرمین،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد میں فرازحسیب چیئرمین اورمرزا محمد اسحاق تیموری وائس چیئرمین،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد میں سید محمد مظفرچیئرمین اورنعمان صدیقی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اسی طرح ضلع کیماڑی کے تینوں ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی کے نامزد چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ میں عبدالکریم چیئرمین اورعجب خان وائس چیئرمین،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میربحر میں علی اکبرچئیرمین اورشوکت وائس چیئرمین،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پورمیں ہمایوں محمد خان چیئرمین اورآصف کوثروائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کی 25 میں سے 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔