ایران اور امریکہ میں مذاکرات کرانے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے
ایران امریکہ تنازعے پر لائیو اپ ڈیٹس

تہران — اسماعیل قااآنی، کمانڈر قدس فورس نے کہا ہے کہ خطے میں مزاحمتی محاذ مضبوط ہے اور دشمن کو بغیر کسی کامیابی کے واپس جانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود مزاحمتی قوتیں پوری طرح متحرک اور تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو کسی بھی محاذ پر کامیابی حاصل نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی اہم گزرگاہوں پر دباؤ بڑھنے کے باوجود مزاحمتی اتحاد مستحکم ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسماعیل قااآنی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا اور اس بار بھی حالات مختلف نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ بحری راستوں کی سکیورٹی اور توانائی کی ترسیل پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔