حزب اللہ کے راکٹ حملے، 5 اسرائیلی فوجی زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
بیروت/تل ابیب : جنوبی لبنان میں جاری گھمسان کی لڑائی کے دوران حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں سے ایک فوجی کی حالت انتہائی نازک ہے۔
اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ جنوبی لبنان میں راکٹ باری کے نتیجے میں ایک فوجی “شدید زخمی” جبکہ چار دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اگرچہ فوج نے مقام کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم اسرائیلی میڈیا اور ملٹری ریڈیو کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے بنت جبیل میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق بنت جبیل اور اس کے گردونواح میں اس وقت اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی پیش قدمی روکنے کے لیے مسلسل راکٹ حملے اور اینٹی ٹینک میزائلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے باعث قابض فوج کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قصبے بنٹ جبیل کو فتح کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ کئی روز سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوج اب بنٹ جبیل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو حزب اللہ کے خلاف جاری مہم میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد
واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف بلا اجازت جنگ جاری رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے سے متعلق اہم قرارداد مسترد کر دی ہے۔
ریپبلکن اکثریتی سینیٹ میں ہونے والی اس رائے شماری میں قرارداد کے خلاف 52 جبکہ حق میں 47 ووٹ آئے۔
بدھ کے روز ہونے والی اس ووٹنگ میں زیادہ تر ارکان نے اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیا، تاہم کچھ استثنیٰ بھی دیکھنے میں آئے۔
ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے اپنی پارٹی کے خلاف جا کر ڈیموکریٹس کی اس قرارداد کی حمایت کی۔ڈیموکریٹک سینیٹر جان فیٹرمین نے اپنی جماعت کے برعکس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کا مقصد صدر ٹرمپ کو پابند کرنا تھا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی مزید فوجی کارروائی سے قبل کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔
اپوزیشن کا موقف ہے کہ ایران کے خلاف جاری “آپریشن ایپک فیوری” (Operation Epic Fury) کے لیے صدر نے آئینی طریقہ کار کو نظر انداز کیا ہے۔
بیروت: جنوبی لبنان کے قصبے میفدون میں اسرائیلی فضائیہ نے ہولناک کارروائی کرتے ہوئے امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 پیرامیڈیکس جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیرامیڈیکس کی ٹیمیں نبطیہ کے قریب واقع قصبے میفدون میں سابقہ فضائی حملے کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
پہلا حملہ: جب پہلی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی، اسے نشانہ بنایا گیا۔
دوسرا حملہ: پہلی ٹیم کی مدد کے لیے جب دوسری ایمبولینس پہنچی، تو اس پر بھی بمباری کی گئی۔
تیسرا حملہ: تیسری ٹیم کے پہنچنے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تاکہ ریسکیو کے عمل کو مکمل طور پر روک دیا جائے۔
لبنانی وزارتِ صحت نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے “واضح جنگی جرم” قرار دیا ہے۔
وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا یہ کارروائی اسرائیلی دشمن کے اس پختہ ارادے کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ پیرامیڈیکس کو کسی بھی قیمت پر ان کا زندگی بچانے والا فرض ادا کرنے سے روکنا چاہتا ہے۔
2 مارچ سے شروع ہونے والی اس حالیہ جنگ کے بعد سے لبنانی طبی عملے پر حملوں میں اب تک لبنان میں 91 ہیلتھ کیئر ورکرز اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کو امریکا ایران جنگ بندی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے ، ترک صدر
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امریکا ایران جنگ بندی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ نیتن یاہو کی حکومت جنگ بندی کے عمل سے ناخوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے، جنگ بندی میں توسیع اور پاکستان میں اگلے امن مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اور ضروری اپیلیں کر رہا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امریکا اور ایران میں اختلافات کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے۔ جنگ بندی کے نتیجے میں امن کی جو امید پیدا ہوئی ہے اس کے فوائد حاصل کیے جانے چاہئیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملے امن کی امیدوں کو معدوم کر رہے ہیں۔ ترکیہ اپنے ان بھائیوں کے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا جن کی، غرب اردن میں زمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔
دباؤ کے باوجود برطانیہ ایران جنگ میں شامل نہیں ہو گا ، کیئر سٹارمر
لندن: برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سٹارمر نے کہا یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔ مجھ پر پالیسی تبدیل کرنے کے لیے کافی دباؤ ڈالا گیا ہے، اور اس دباؤ میں گذشتہ رات پیش آنے والے واقعات بھی شامل ہیں۔
انھوں نے مزید کہا میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ میں دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گا۔ اس جنگ میں شامل ہونا ہمارے قومی مفاد میں نہیں ہے، اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ میرا مؤقف کیا ہے۔
سٹارمر کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان گذشتہ سال طے پانے والے تجارتی معاہدے کی شرائط ’تبدیل کی جا سکتی ہیں‘۔
پاکستانی وفد سے ملاقات کے بعد ایران مذاکرات کا فیصلہ کرے گا ، ایرانی سرکاری میڈیا
تہران: ایران کی سرکاری خبر ایجنسیوں کے مطابق، ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ آئندہ دور کے مذاکرات کے بارے میں فیصلہ پاکستانی وفد سے ملاقات کے بعد کرے گا۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کو ایران کے لیے آئندہ مذاکرات کے حوالے سے ایک ’مثبت اشارہ‘ سمجھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو مذاکرات کے لیے ’معقول فریم ورک‘ اپنانا ہوگا، زیادہ مطالبات کے ذریعے مذاکراتی عمل کو نہیں روکنا چاہیے اور جنگ بندی سے پہلے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
تسنیم نے مزید کہا کہ امریکی میڈیا رپورٹس میں واشنگٹن کی مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا ذکر ہے، لیکن ایرانی وفد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو ’منصفانہ اور معقول مذاکرات‘ کے لیے ضروری اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی۔
یار رہے امریکہ ایران کے ساتھ دوسرے دور کے مذاکرات پر بات کر رہا ہے، لیکن ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
چین بہت خوش ہے میں آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھول رہا ہوں ، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے ایران کو ہتھیار نہ بھیجنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو خط لکھ کر اس معاملے پر درخواست کی تھی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان میں کہا چین اس بات پر بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھول رہا ہوں۔ میں یہ ان کے لیے بھی کر رہا ہوں اور پوری دنیا کے لیے بھی۔
انھوں نے مزید کہایہ صورتحال دوبارہ کبھی پیش نہیں آئے گی۔ انھوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار نہیں بھیجیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور چین اس معاملے پر ’دانشمندی اور بہترین طریقے سے‘ مل کر کام کر رہے ہیں، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ لڑنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
دوسری جانب، چین نے منگل کے روز ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کو ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جنگ بندی متاثر ہو سکتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور انھیں ’مکمل طور پر بے بنیاد‘ قرار دیا۔
لبنان میں ’جلد‘ جنگ بندی کا امکان، حزب اللہ اور لبنانی حکام کی تصدیق
بیروت: حزب اللہ کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ ابراہیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لبنان میں بہت جلد جنگ بندی عمل میں آ سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششیں مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
دوسری جانب، لبنان کے دو سینئر سرکاری حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے پسِ پردہ کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اگرچہ ان حکام نے جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز کی کوئی حتمی تاریخ یا اس کے دورانیے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنانی حکام کا ماننا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کا استحکام براہِ راست امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ مفاہمت اور ممکنہ معاہدے سے جڑا ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن کا دورانیہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کب تک برقرار رہتی ہے۔
ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کے 51 ارب ڈالر سے زائد اخراجات
تہران: ایران جنگ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ایران وار کاسٹ ٹریکر‘ ویب سائٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف 46 روزہ فوجی مہم کے دوران 51.2 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے 10 مارچ کو امریکی کانگریس میں پیش کی گئی دستاویز میں اس فوجی مہم کے مالی حجم کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق جنگ کے پہلے ہفتے میں ہی 11.3 ارب ڈالر خرچ ہوئے، جبکہ اس کے بعد روزانہ کے اخراجات تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق ایران جنگ میں امریکا اور فی سیکنڈ 11 ہزار 500 ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرنے پڑرہے ہیں۔
تہران/اسلام آباد : علاقائی سفارت کاری اور عالمی امن کی کوششوں میں تیزی لاتے ہوئے، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اس اہم دورے کا بنیادی مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت کرنا ہے۔ ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تہران و واشنگٹن کے درمیان سفارتی چینلز کو دوبارہ فعال کرنے… مزید پڑھیں
دعا ہے امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو، خواجہ محمد آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے دعا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو، خواہش ہے کہ ایران لبنان اور فلسطین کے حقوق پامال نہ ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا۔ ایسے موڑ پر ہیں کہ ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ دعا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو۔
اس موقع پر ایک صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ خبریں ہیں کہ پاکستان ایئر فورس کے جہاز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ سٹریٹجک معاملہ ہے اس کا جواب نہیں دے سکتا۔
ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی، صدرمسعود پزشکیان
تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی اور ایرانی قوم کبھی بھی ایسے رویے کو قبول نہیں کرے گی۔ بدھ کے روز تہران کے ایمرجنسی سروسز کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ تہران جنگ یا عدم استحکام کا خواہاں نہیں ۔ صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مختلف ممالک کے ساتھ تعمیری بات چیت اور روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے یہ… مزید پڑھیں
مذاکرات پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی اہم پریس کانفرنس۔ پاکستانی وفد آج پہنچے گا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے بدستور جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ رابطوں میں پیش رفت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد کے پاکستان سے واپس آنے کے بعد بھی امریکا کے ساتھ متعدد پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رابطے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کا تسلسل ہیں۔ ترجمان کے مطابق امکان ہے کہ ایران آج ایک پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا،… مزید پڑھیں
ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے ہونے کا امکان ، انتظامیہ کو ہدایات جاری
اسلام آباد:ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسپیکرباقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان… مزید پڑھیں
ایرانی فوج کا خلیج فارس اور بحیرہ احمر کی تجارتی ناکہ بندی کا انتباہ
فائل فوٹو
تہران:امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے جواب میں ایران نے عالمی تجارتی راستوں کو بند کرنے کی شدید دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم نہ کیا تو خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ احمر سے ہونے والی تمام تر عالمی تجارت روک دی جائے گی۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹر کے سربراہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج خلیج فارس،… مزید پڑھیں
ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی، صدرمسعود پزشکیان
تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی اور ایرانی قوم کبھی بھی ایسے رویے کو قبول نہیں کرے گی۔ بدھ کے روز تہران کے ایمرجنسی سروسز کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ تہران جنگ یا عدم استحکام کا خواہاں نہیں ۔ صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مختلف ممالک کے ساتھ تعمیری بات چیت اور روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے یہ… مزید پڑھیں
امریکی بحری ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی فوج
تہران: ایران کی اعلیٰ ترین جوائنٹ ملٹری کمانڈ ‘خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر’ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل امریکی بحری ناکہ بندی جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی فوجی کمانڈر نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم نہ کی تو ایران بحیرہ احمر کے ذریعے ہونے والی عالمی تجارت کو روک دے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ جب تک ایران کی بندرگاہیں محاصرے میں ہیں تب تک خلیج اور… مزید پڑھیں
جنگ چھیڑنے والا صدراسلام آباد ٹاکس0.2 کی خبر کا سورس کیوں بنا؟
اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے بعد کسی نے کہامذاکراتی عمل ناکام ہوا، تو کوئی اسے بات چیت ادھوری رہنے کا نام دے رہاتھا لیکن منگل بین الاقوامی میڈیانے بتایاکہ ایران جنگ رکوانے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد کے علاوہ جنیوا بھی متوقع مقام ہوسکتاہے۔ تاہم زیادہ تر عالمی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کے دارالحکومت میں ہی مزید بات چیت ہونے کی بات کہی۔ پھر معاملات نے ڈرامائی موڑ لیا۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی سینئر خاتون صحافی کیٹلن ڈورنبس(Caitlin Doornbos ) جواسلام آباد ٹاکس کی کور یج… مزید پڑھیں
اسلام آبادٹاکس کے دوسرے مر حلے اور مستقل جنگ بندی معاہدے کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں
ایران جنگ روکنے کے لیے اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ کب تک شروع ہوسکتاہے، اس حوالے سے اگلے ہفتے میں پیش رفت ممکن دکھائی دیتی ہے۔ منگل کو امریکی صدرٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھاکہ ا گلےدودن میں معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔تاہم پاکستان کے وزیراعظم غیر ملکی دورے پر جارہے ہیں جس کے باعث رواں ہفتے کے اختتام تک امریکہ، ایران بات چیت دوبارہ شروع ہوناخارج ازامکان ہوگیا ہے۔البتہ 27 اپریل سے پہلے پہلے ایران جنگ ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔سکائی نیوزکوانٹرویومیںٹرمپ نے کہاکہ شاہ برطانیہ کے امریکی دورے سے پہلے ایران کے ساتھ جنگ… مزید پڑھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے ڈرون اور فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
زمینی ذرائع کے مطابق صیدا ضلع کے علاقے البابلیہ میں ایک اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، جبکہ اسی دوران قلیلہ کے علاقے میں بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
ان حملوں میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
بیروت کے قریب اسرائیلی حملے، گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا
لبنان میں بیروت کے قریب اسرائیلی حملوں میں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ لبنان کے علاقوں سعدیات اور الجیہ میں دو گاڑیوں پر فضائی حملے کیے گئے، جو بیروت سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی لبنان کے علاقے نباطیہ الفوقا میں بھی ایک فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج صبح متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق قدمس اور انصاریہ کے علاوہ بنت جبیل، محمودیہ، مجدل، قلیلہ، زبقین اور یاطر کے علاقوں میں بھی اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
ان حملوں میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ مزید معلومات موصول ہونے پر صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 کے مطابق آج صبح لبنان سے شمالی اسرائیل کے علاقے گلیلی کی طرف 20 راکٹ فائر کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان راکٹوں میں سے کچھ کو فضا میں ہی روک لیا گیا جبکہ باقی کھلے علاقوں میں جا گرے۔
نشریاتی ادارے کے مطابق حملوں کے باعث منارہ اور کریات شمونہ میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔
جنوبی لبنان کے قدمس علاقے میں اسرائیلی حملہ۔ 4 لاشیں برآمد
جنوبی لبنان کے علاقے قدمس میں اسرائیلی حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے چار لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی سول ڈیفنس اور طبی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالیں۔
لبنان کی ایجنسی این این اے نے مزید بتایا کہ اس حملے میں تین زخمی افراد کو بھی زندہ بچا لیا گیا ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ۔ 5 افراد جاں بحق
جنوبی لبنان کے علاقے انصاریہ میں علی الصبح ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ہزاروں اہلکاروں۔جنگی جہازوں کی مدد سے ایرانی بحری تجارت بند کردی۔امریکی دعویٰ
امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ’مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی بحری برتری برقرار ہے۔ بی بی سی کے مطابق سینٹ کام کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کی اندازاً 90 فیصد معیشت کا انحصار سمندر کے راستے بین الاقوامی تجارت پر ہے۔ ناکہ بندی کے نفاذ کے 36 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں امریکی فوج نے سمندر کے ذریعے ایران میں آنے اور ایران سے جانے والی تمام معاشی تجارت مکمل روک… مزید پڑھیں
جے ڈی وینس دوبارہ ایران مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے
ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی امریکہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری پروگرام اور علاقائی کشیدگی اہم زیر بحث امور ہوں گے۔ امریکی ٹی وی سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور طے پایا تو ممکنہ طور پر امریکی وفد کی قیادت دوبارہ نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اگر جنگ بندی سے قبل ایک اور ملاقات طے ہوتی ہے تو اس میں بھی جے ڈی وینس ہی… مزید پڑھیں
ایرانی بندرگاہوں پرامریکی ناکہ بندی کا اطلاق تمام ممالک کے جہازوں پر ہوگا۔سینٹکام
امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی ناکہ بندی کا اطلاق تمام ممالک کے جہازوں پر بلاامتیاز کیا جا رہا ہے، جو ایران کے ساحلی علاقوں یا بندرگاہوں میں داخل یا وہاں سے روانہ ہوتے ہیں۔ سینٹکام کے بیان کے مطابق اس ناکہ بندی پر عملدرآمد کے لیے امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز سمیت مختلف عسکری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، جو سمندری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک عام ڈسٹرائر پر 300 سے زائد اہلکار تعینات ہوتے ہیں، جو جارحانہ اور دفاعی… مزید پڑھیں
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کا عندیہ دیدیا
امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا عندیہ دے دیا ہے
امریکی میڈیا فاکس نیو ز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، وہ اس صورتحال کو بہت قریب سمجھتے ہیں کہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائےگی۔
امریکی جنگی جہاز نے ایرانی تیل بردار ٹینکروں کو واپس جانے کا حکم دے دیا
امریکی بحریہ کے ایک ڈسٹرائر نے ایران سے روانہ ہونے والے دو تیل بردار ٹینکروں کو روک کر انہیں واپس مڑنے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں ایک نامعلوم امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں جہاز خلیج عمان میں واقع چاہ بہار بندرگاہ سے روانہ ہوئے تھے، جہاں امریکی جنگی جہاز نے ریڈیو کے ذریعے ان سے رابطہ کیا اور انہیں واپس جانے کی ہدایت دی۔ اہلکار کے مطابق یہ دونوں ٹینکر ان چھ تجارتی جہازوں میں شامل تھے جنہیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے پہلے ہی بیان میں حکم دیا تھا… مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ محدود نہیں مکمل اور مؤثر ڈیل چاہتے ہیں۔ ڈی جے وینس
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے مگر دہائیوں پر محیط عدم اعتماد کے باعث فوری جامع معاہدہ ممکن نہیں، جبکہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ محدود نہیں بلکہ مکمل اور مؤثر ڈیل چاہتے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 49 برس بعد امریکہ اور ایران کے درمیان اس سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں، تاہم اتنے طویل عرصے کی بداعتمادی ایک رات میں ختم نہیں کی جا سکتی۔ ان… مزید پڑھیں
ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تہران میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
تہران کے ضلع 10 کے پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد بالیدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’غدار اور غیر محبِ وطن عناصر‘ نے ایک ’معمولی دھماکہ‘ کیا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس دھماکے کے پیچھے کون ملوث ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہر میں صورتِ حال ’قابو میں‘ ہے۔
اس ویڈیو پیغام کے بعد پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ فارس نیوز ایجنسی نے اپنی ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ دھماکہ ’مائع گیس سے بنائے گئے دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز پیکیجز‘ کی وجہ سے ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
ایران کی بحری ناکہ بندی: پہلے 24 گھنٹوں میں کوئی جہاز نہ گزر سکا، سینٹ کام کا دعویٰ
واشنگٹن / دبئی: امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز امریکی حصار توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ امریکی محکمہ دفاع کے تحت کام کرنے والے سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مشن کی تکمیل کے لیے 12 جنگی بحری جہازوں اور طیاروں پر مشتمل بیڑے پر 10 ہزار سے زائد امریکی ملاح، میرینز اور فضائی اہلکار تعینات ہیں۔ https://twitter.com/CENTCOM/status/2044067513625936190? سینٹ کام کے مطابق اس… مزید پڑھیں
لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا پہلا دور مکمل
واشنگٹن / بیروت: لبنان اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں بعد ہونے والے پہلے براہِ راست سفارتی مذاکرات کا ابتدائی دور واشنگٹن ڈی سی میں مکمل ہو گیا ہے۔لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی (NNA) کے مطابق یہ مذاکرات امریکی ثالثی میں امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) میں منعقد ہوئے۔
تاریخی ملاقات میں لبنان کی جانب سے امریکہ میں لبنانی سفیر ندی حمادہ معوض اور اسرائیل کی جانب سے سفیر یخیل لیٹر نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان مذاکرات کی نگرانی کی، جنہیں انہوں نے ایک “تاریخی موقع” قرار دیا۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی صدارت میں اسرائیل لبنان مذاکرات شروع ہوگئے۔واشنگٹن میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں لبنان اور اسرائیل کے سفیر اپنے ملکوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ دونوں ملکوں کے سینیر حکام کے درمیان 40 برسوں میں ہونے والا پہلا باضابطہ رابطہ ہے ۔مذاکرات کے اہم نکات میں جنگ بندی کو یقینی بنانا، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا، اور ایک وسیع تر امن معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔ تاہم، دونوں فریق ان نکات کو بالکل مختلف نقطۂ آغاز سے دیکھ رہے ہیں، جس کے باعث کسی مشترکہ نتیجے تک پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں جاری مذاکرات ایک تاریخی موقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئندہ چند گھنٹوں میں تمام پیچیدگیاں حل ہونا ممکن نہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ فریقین کم از کم آگے بڑھنے کا عمل شروع کریں گے اور پیش رفت کی سمت قدم اٹھائیں گے۔
دوسری جانب لبنان کا کہنا ہے کہ وسیع مذاکرات سے پہلے لبنان مکمل فائر بندی چاہتا ہے ۔ جب کہ اسرائیلی فوج کا لبنان سے انخلا بھی لبنان کے مطالبات میں شامل ہے ۔
نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون، عالمی شراکت داری اور مشرقِ وسطیٰ کی سنگین ہوتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “میرے دوست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی۔ ہم نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ہم تمام شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے مغربی ایشیا… مزید پڑھیں
پاکستان میں اگلے 2 دنوں میں ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں،صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں ایران سے ممکنہ پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے 2 دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو وہیں رہنا چاہیے کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم وہاں جانے کی طرف زیادہ مائل ہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں
آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی سے تجارت متاثر نہیں ہو گی ، ایرانی وزیرِ داخلہ
تہران: ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی سے ایران متاثر نہیں ہوگا کیونکہ ملک کی 8,000 کلومیٹر سے زائد طویل زمینی اور سمندری سرحدیں تجارت کے متبادل راستے فراہم کرتی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ داخلہ نے سرحدی صوبوں کے حکام کو ہنگامی ہدایات جاری کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر زور دیا گیا ہے، ناکہ بندی کے خطرے کو “بے اثر” کرنے کے لیے بنیادی ضرورت کی اشیاء کی درآمد کو تیز کیا جائے۔
سرحدی تجارتی مراکز پر حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ سامان کی نقل و حمل بلاتعطل جاری رہے۔
سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جغرافیائی لحاظ سے اتنے وسیع مواقع موجود ہیں کہ کسی ایک بحری راستے کی بندش سے ملکی معیشت کو مفلوج نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے صوبائی گورنروں کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سرحد پار تجارت کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے تاکہ عوامی زندگی پر ناکہ بندی کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ’بحری ناکہ بندی قائم کرنے کا غیر قانونی، اشتعال انگیز اور غیر تعمیری اقدام ایک غیر ذمہ دارانہ قدم ہے۔‘
ایکس پر جاری بیان میں پاکستان میں ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ’اس اقدام کا مقصد یہ تاثر پیدا کرنا ہے کہ معاملات طاقت کے ذریعے مسلط کیے جا رہے ہیں تاکہ اسلحے کی تعیناتی، سخت بیانات، جانی نقصان اور امریکی ٹیکس دہندگان پر پڑنے والے مالی بوجھ کو جواز فراہم کیا جا سکے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ غلط اندازہ خطے اور اس سے باہر کے ممالک کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے اور غلطیوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔‘
بیان میں اس اقدام کو معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہ لوگوں کے معاش، عالمی امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال کر چند مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘
برطانیہ اور فرانس کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر جمعے کو مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
لندن: فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے کے مطابق یہ کانفرنس جمعے کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگی اور اُن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے جو آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے ایک ’مکمل طور پر دفاعی مشن‘ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
اجلاس کا مقصد ایک ایسے منصوبے پر غور کرنا ہے جس کے ذریعے ’جب سکیورٹی حالات اجازت دیں، تو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو آزادانہ طور پر بحال کیا جا سکے۔‘
برطانوی وزیرِاعظم کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ’یہ اجلاس ایک مربوط، خودمختار اور کثیرالقومی منصوبہ بندی کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے بتایا کہ ’اب تک درجنوں ممالک اس مشن کے فریم ورک کی تیاری کے لیے ابتدائی مشاورت میں حصہ لے چکے ہیں۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اصل “مسئلہ” حزب اللہ ہے ، اسرائیلی وزیر خارجہ
واشنگٹن:اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون سارنے کہا ہے کہ اسرائیل اور ریاستِ لبنان کے درمیان کوئی بڑے تنازعات موجود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اصل “مسئلہ” حزب اللہ ہے۔
منگل کے روز واشنگٹن میں ہونے والے اہم مذاکرات سے قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ “امن اور تعلقات کی بحالی” (Normalisation) کا خواہاں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو گروہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، وہی لبنان کی خودمختاری کے لیے بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (Marco Rubio) کی ثالثی میں ہونے والے یہ مذاکرات کئی دہائیوں بعد ایک بڑی سفارتی پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے ان مذاکرات کو “بے سود” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل لبنان کی سرزمین سے مکمل انخلاء اور جنگ بندی نہیں کرتا، ان مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس کی شرط حزب اللہ کی فوجی صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ ہوگی۔
امریکہ اور ایران کے مذاکرات رواں ہفتے دوبارہ اسلام آباد میں ہو نے کا دعویٰ
اسلام آباد:خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا پانچ باخبر ذرائع کے حوالےسے کہنا ہے امریکہ اور ایران کی مذاکراتی ٹیمیں رواں ہفتے کے آخر میں دوبارہ اسلام آباد پہنچ سکتی ہیں۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں بعد ہونے والے اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات کے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔ مذاکرات سے وابستہ ایک ذریعے نے بتایا کہ اگرچہ حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک کے وفود رواں ہفتے کے اختتام تک واپس پہنچ سکتے ہیں۔ ایک سینئر ایرانی ذریعے کے مطابق کسی حتمی تاریخ کا… مزید پڑھیں
ایران کے ساتھ منجمد اثاثوں کے بدلے حملے روکنے کی بات غلط ہے ، قطری وزارتِ خارجہ
دوحہ:قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان ایران کے منجمد اثاثوں پر سے پابندی ہٹائے جانے کے بدلے حملے روکنے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ’ہم نے پہلے دن سے واضح کیا ہے کہ خطے میں ہمارے کسی بھی ہمسایہ ملک پر حملہ، قطر کی خودمختاری پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ لہٰذا اس خطرے سے نمٹنے کا کوئی بھی حل علاقائی… مزید پڑھیں
ایران امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے ،صدرمسعود پزشکیان
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ہی اس کی ترجیح ہے۔ یہ بات انھوں نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے گفتگو کے دوران کہی، جس کی رپورٹ ایران کے متعدد خبر رساں اداروں نے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی صدر سے کہا کہ دھمکیاں، دباؤ اور فوجی کارروائی غیر مفید ہیں اور اس سے امریکہ کے خود پیدا کردہ مسائل مزید سنگین ہو جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یورپ کو امریکہ کی حوصلہ… مزید پڑھیں
وینس: اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی خودکار تجدید (Automatic Renewal) کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطالوی وزیر اعظم نے یہ اہم اعلان ویرونا میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جورجیا میلونی نے کہا ہے کہ اٹلی اسرائیل کے ساتھ اپنے دفاعی معاہدے کی تجدید نہیں کر رہا۔ یہ معاہدہ ہر پانچ سال بعد خودکار طور پر تجدید کے بعد نئے دورانیہ کے لیے دونوں مُمالک کے درمیان روابط کا باعث بنتا تھا اور… مزید پڑھیں
ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،چینی وزارت خارجہ
چین نے ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے کے ایک روز بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ بندرگاہوں کی ناکہ بندی خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دے گی اور پہلے سے موجود نازک جنگ بندی کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ایک خطرناک اور غیر ذمہ… مزید پڑھیں
ایران مذاکرات میں امریکا کمزور پوزیشن میں ہے: ہیلری کلنٹن
واشنگٹن — امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مذاکراتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایک کمزور سفارتی پوزیشن میں آ چکا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران پر دباؤ ڈالنے کی مضبوط پوزیشن میں ہونا چاہیے تھا، تاہم موجودہ حالات اس کے برعکس ہیں اور واشنگٹن اپنی سفارتی برتری کھو بیٹھا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں غیر روایتی کرداروں کی شمولیت پر سوالات اٹھائے۔… مزید پڑھیں
ایران نے یورینیم افزودگی کو 5 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ
واشنگٹن — امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے تحت یورینیم افزودگی کو 5 سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ تجویز جوہری مذاکرات کے دوران سامنے آئی، تاہم امریکا نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے 20 سالہ معطلی پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں جوہری سرگرمیوں سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی، لیکن مدت کے تعین پر اختلاف برقرار رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا… مزید پڑھیں
ایران نے پانچ خلیجی ممالک سے نقصانات کا معاوضہ مانگ لیا
تہران — ایران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے پانچ خلیجی ممالک سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق یہ مؤقف اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے جن ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ان میں بحرین، متحدہ عرب امارات، اردن سمیت خطے کے دیگر ممالک شامل ہیں۔ ایرانی مؤقف کے مطابق ان ممالک نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف اقدامات میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی،… مزید پڑھیں
سعودی عرب کا امریکا سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ
ریاض سعودی عرب نے امریکا پر زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عائد کی گئی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔ عالمی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو ایران جوابی اقدام کے طور پر باب المندب آبنائے کو بند کر سکتا ہے، جو خلیجی ممالک کی تیل کی برآمدات کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس پیش رفت پر تشویش کا شکار ہے کیونکہ… مزید پڑھیں
امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا
تہران — امریکی ناکہ بندی کے دعووں کے باوجود ایک چینی ملکیت تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا یہ جہاز چینی ملکیت ہے اور اس پر چینی عملہ سوار تھا۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق ’’رچ اسٹیری‘‘ نامی یہ ٹینکر ناکہ بندی کے بعد خلیج سے نکلنے والا پہلا بحری جہاز ہے، جو اس اہم گزرگاہ سے بخیر و خوبی گزر گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ درمیانے درجے کا ٹینکر تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے کر جا رہا تھا، جو اس نے متحدہ… مزید پڑھیں