پاکستان میں اگلے 2 دنوں میں ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں،صدر ٹرمپ
اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے ، نیویارک پوسٹ کو انٹرویو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں ایران سے ممکنہ پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے 2 دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
BREAKING: Trump tells NY Post that US-Iran talks "could be happening over the next two days" in Pakistan, adding the US is "more inclined" to hold them there because "the field marshal is doing a great job," referring to Pakistan Army Chief Asim Munir.
Iran has not publicly…
— The Hormuz Letter (@HormuzLetter) April 14, 2026
انہوں نے کہا کہ آپ کو وہیں رہنا چاہیے کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم وہاں جانے کی طرف زیادہ مائل ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔