ایرانی قیادت کے ہاتھوں امریکہ کی تذلیل ہو رہی ہے، جرمن چانسلر
امریکہ کے پاس اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں،طلبہ سے گفتگو
فائل فوٹو
برلن: جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ “اس وقت ایک پوری قوم (امریکہ) کو ایرانی قیادت کے ہاتھوں تذلیل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے فی الحال ایسا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا جو امریکیوں کے لیے اس جنگ سے نکلنے کا ذریعہ بن سکے۔”
فریڈرک میرز نے ایران کی سفارتی اور تزویراتی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی “واضح طور پر انتہائی مہارت کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں” اور وہ توقعات سے کہیں زیادہ “مضبوط” ثابت ہوئے ہیں۔