اسرائیل کا حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ
بنت جبیل میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بھی فضائی حملی کیے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج
فائل فوٹو
تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان میں جاری کارروائیوں کے دوران حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کیا گیا ہے۔
ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے 3جنگجوؤں کو اس وقت شناخت کیا گیا جب وہ ’فارورڈ ڈیفنس لائن کے جنوب‘ میں اسرائیلی فوجیوں کے قریب پہنچ رہے تھے۔
اسرائیل نے لبنان کے اندر تقریباً دس کلومیٹر تک ’بفر زون‘ قائم کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے لاحق خطرے کو کم کرنا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اس وقت لبنان کا لگ بھگ پانچ فیصد رقبہ اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بنت جبیل میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بھی فضائی حملی کیے گئے ہیں۔
اس وقت لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہے تاہم حزب اللہ اس معاہدے کی فریق نہیں ہے۔