حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف ‘خودکش حملے’ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسرائیلی فوج کو لبنانی سرزمین پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے خصوصی "سوسائیڈ اسکواڈز" کو الرٹ کر دیا ۔

               
April 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اپنی جنگی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے 1980ء کی دہائی کے ‘خودکش حملوں’ کے حربوں کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ عربی سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے ایک غیر معمولی فوجی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کو لبنانی سرزمین پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے خصوصی “سوسائیڈ اسکواڈز” کو الرٹ کر دیا ہے۔

فوجی کمانڈر کے مطابق حزب اللہ اب ان ہی جنگی طریقوں کی طرف لوٹ رہی ہے جو 1980ء کی دہائی میں اسرائیلی قبضے کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمباروں کے بڑے گروپوں کو پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے تحت جنوبی لبنان کے ان علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے۔

ان اسکواڈز کا بنیادی مشن مقبوضہ لبنانی دیہاتوں میں موجود اسرائیلی افسران اور سپاہیوں کے ساتھ براہِ راست تصادم اور انہیں نشانہ بنانا ہے تاکہ دشمن کے لیے وہاں قیام ناممکن بنایا جا سکے۔